چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار راجو پنجابی 40 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے انتقال نے ان کے مداحوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا ہے، 40 سالہ نوجوان گلوکار کا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال ہوا۔
مبینہ طور پر وہ ایک نامعلوم بیماری مبتلا تھے اور زیر علاج تھے تاہم ان کی صحت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
راجو پنجابی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کے سیاست دانوں اور مشہور شخصیات سمیت کئی لوگوں نے گلوکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے سوشل میڈٰیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مشہور ہریانوی گلوکار اور میوزک پروڈیوسر راجو پنجابی جی کی موت ہریانہ کی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔