لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مشہور نظم ’ضروری تھا‘ سکول کے زمانے میں لکھی تھی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ طالبعلمی کے زمانے میں میرے والدین انگریزی پڑھنے پر زیادہ زور دیا کرتے تھے اس لیے میں چھپ کر شاعری لکھا کرتا تھا۔
انہوں نے کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وقت نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی اچھا معاوضہ دے تو میں کتاب ضرور لکھوں گا۔
خیال رہے کہ نظم ’ضروری تھا‘ کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے جسے 2014ء میں ریلیز کیا گیا، یہ نظم معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی تخلیق ہے۔