لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بارے میں ایک افواہ سنی ہے کہ میں نے اپنی آواز تبدیل کرانے کی سرجری کروائی ہے۔
ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو کے دوران اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ میری آواز سے متعلق ایک نیوز چینل نے آرٹیکل لکھا کہ ماورا کی آواز اس لیے بدل گئی ہے کیونکہ انہوں نے وائس چینجنگ سرجری کروائی ہے، میں نے گوگل کیا کہ کیا واقعی ایسا ممکن ہے۔
ماورا کا کہنا تھا کہ مجھے گوگل سے معلوم ہوا کہ آواز کی سرجری کروانا ممکن نہیں ہے، نیوز آرٹیکل دیکھ کر میں حیران رہ گئی کہ لوگ ایسا بھی سوچ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا میرے خیال میں تقریباً 10 سال قبل میری آواز مختلف تھی، میں مانتی ہوں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو لگتا ہے میری آواز بدل گئی ہے۔
ماورا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے مداحوں سے بھی پوچھا کہ کیا میری آواز بدل گئی ہے تو مداحوں نے بھی اس بات سے اتفاق کیا۔