نعمان حبیب کی سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل

Published On 24 August,2023 12:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب نے اپنی 28ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دیں۔

مشہور ڈرامہ سیریل "یہ زندگی ہے" سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار نعمان حبیب نے گزشتہ روز اپنی 28 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دلکش تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیا۔

اداکار نعمان حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سالگرہ کی مناسبت سے دلکش تصاویر اپلوڈ کیں جس میں انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ قیمتی لمحات کو مداحوں سے شیئر کیا۔

علاوہ ازیں نعمان کو دیگرتصاویر میں بے بی باجی کی کاسٹ ممبران کے ساتھ سیٹ پر سالگرہ مناتے بھی دیکھا گیا جس میں فضل حسین، جویریہ سعود اور سعود قاسمی اور دیگر ممبران بھی شامل تھے۔