لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں بچوں کو محفوظ کرنے کے بجائے انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔
سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنازیشن کی جانب سے چالڈ ٹریفکنگ اور چائلڈ لیبر کے موضوع پر پریس کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بہت سی نوجوان لڑکیاں تھیں جن کے ساتھ یہ گھناؤنا سلوک ہوا اور یہ صاف ظاہر ہے کہ اگر آج ہم نے موقف اختیار نہیں کیا اور ان مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہ دی تو مستقبل میں ان گنت دیگر نوجوان لڑکیاں بھی ایسے ہی انجام سے دوچار ہوں گی۔
ماہرہ خان نے مطالبہ کیا کہ فاطمہ اور رضوانہ کے معاملے مزید رپورٹنگ ہونے کی ضرورت ہے، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا تو اس کی خبریں چلتی ہیں مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں اور ہم چپ ہوجاتے ہیں لیکن ہوتا کچھ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کو محفوظ کرنے کے بجائے انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، انہیں تعلیم دینے اور ہنر سکھانے کی ضرورت ہے کہ تاکہ وہ خود کمائیں بجائے اسکے کہ وہ کسی شیطان نما شخص کے گھر کام کریں۔