کوشش ہوتی ہے کہ ڈراموں کے ذریعے دوسروں تک اچھا پیغام پہنچے: احسن خان

Published On 23 August,2023 08:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معروف اداکار احسن خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعےاچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔

اداکار احسن خان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی اسکپرٹ پڑھتا ہوں میری کوشش ہوتی ہےکہ اچھا پہلواجاگر کروں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اصلاحی کام ہوہم حاضر ہیں، میرے ساتھ میرے ساتھی بھی اچھے کاموں میں شریک ہوتے ہیں، پاکستان میں بہت سے چینل میں بہت سے ڈرامے بن رہے ہیں۔

اداکار احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعےاچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔