شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

Published On 24 August,2023 07:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر مبنی بائیو پک کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

فلم کے ٹیزر میں اداکار گوہر رشید قومی کھلاڑی کا کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں، فلم میں شعیب اختر کے بچپن سے جوانی تک پیش آنے والے واقعات کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔

ٹیزر کی شروعات میں ایک بچے کو راولپنڈی کی گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں تیزی سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، محمد فراز قیصر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار گوہر رشید کے علاوہ سلیم معراج، شفقت چیمہ، عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، رحیم پردیسی، عثمان پیرزادہ، سلمان شاہد، عمیر عالم و دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے بغیر فلم ریلیز کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔