اداکارہ ایمان علی ابرارالحق کے نئے گانے میں جلوے بکھیرنے کو تیار

Published On 31 August,2023 12:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ جلد ہی گلوکار ابرارالحق کے نئے گانے میں اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔

گزشتہ روز یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی کہ ایمان علی جلد ہی ابرار الحق کے نئے گانے "رانو" میں دکھائی دیں گی، تاہم اب انہوں نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نیوز پیج پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایمان علی اس سے پہلے 23 سال قبل ابرار الحق کے مقبول ترین گانے ’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئی تھیں اور آج تک یہ گانا شائقین موسیقی کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔