شاہ رخ خان کی فلم ' جوان' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

Published On 01 September,2023 05:38 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ ایکشن، ڈرامہ، تھرل، رومانس سے بھر پور ہے، فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے سے کچھ دن پہلے تک اس کی جھلک منظر عام پر آتی رہی تاہم اب ایک آفیشل ٹریلر کو بہترین انداز میں جاری کیا گیا ہے۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

’جوان‘ میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔