لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی کا مشرقی و مغربی اور حسین امتزاج والا سبز و زرد لباس زیب تن کرنا ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا گیا۔
پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’من مائل‘ میں ’مناہل جاوید عرف مننو‘ کے کردار میں جان ڈالنے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصویر جاری کی ہیں جن میں وہ بے حد خوبصورت امیرلڈ گرین ڈھاکہ پجامہ اور گول دامن کی چھوٹی شرٹ پہنی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ ایک ایسے دلکش لباس میں ملبوس ہیں جو مشرقی و مغربی دونوں طرز کے لباس کا امتزاج ہے، لیکن اس جوڑے میں اداکارہ ایک مشرقی حسینہ کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے لُک کو مزید حسین بنانے میں ان کا زرد دوپٹہ بھی اہم کردار نبھاتا نظر آرہا ہے۔
مایا علی نے خوبصورت دوپٹے کو سر پر اڑھ رکھا ہے جبکہ کانوں میں جھمکے ہیں اور زلفیں بیچ کی مانگ پر باندھی ہوئی ہیں۔
انسٹا گرام پر یہ حسین تصاویر شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے ’پیار کرنے والوں کیلئے ایک نگاہ کافی ہے‘ بطور کیپشن لکھا۔
مایا علی کے مداح مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں انکے حسن کی بے حد تعریف کرتے نظر آرہے ہیں اور مغربی و مشرقی طرز کے اس حسین امتزاج کو بہت پسند کر رہے ہیں۔