ہالی وڈ فلم 'باربی' رواں سال سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم بن گئی

Published On 04 September,2023 10:11 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم باربی رواں سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

بچوں کے مقبول کھلونے کے حوالے سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر سپر ماریو کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، مارگوٹ روبی نے اس فلم میں باربی کا کردار ادا کیا اور اس نے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم سپر ماریو نے دنیا بھر میں ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا، باربی کی بدولت کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار امریکا میں موسم گرما کے دوران باکس آفس بزنس 4 ارب ڈالرز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ باربی کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم Oppenheimer اس سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے، خیال رہے کہ باربی اور Oppenheimer دونوں فلمیں ایک ساتھ 21 جولائی کو ریلیز کی گئی تھیں۔