مشہور زمانہ کامیڈی فلم ’فکرے‘ کا تیسرا پارٹ تیار، ٹریلر جاری

Published On 06 September,2023 11:19 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ کامیڈی فلم "فکرے" کا تیسرا پارٹ تیار ہوچکا ہے، فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے۔

6 سال بعد فلم کا تیسرا پارٹ بنایا گیا ہے جو 28 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔

فلم میں پلکت سمراٹ، منجوت سنگھ، ورون شرما، ریچا چڈھا اور پنکج تریپاٹھی اپنے اپنے کرداروں میں نظر آئیں گے، یہ پانچوں اداکار 2013 میں ریلیز ہونے والے  فکرے  کے پہلے پارٹ میں بھی مرکزی کردار تھے۔

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ریچا چڈھا اور پنکج ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں، فکرے 1 میں علی فضل بھی شامل تھے، اب وہ ریچا چڈھا کے خاوند ہیں لیکن فلم کا حصہ نہیں ہیں۔