لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو نئے فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکاہ سجل علی کا ایک فوٹو شوٹ گردش کررہا ہے جو پرستاروں اور مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے میں ناکام ہوگیا۔
تصاویر میں اداکارہ سجل علی کو نیٹ بلاؤز کے ساتھ سرخ لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر منظر عام پر آتے ہی شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے وہیں کچھ ناقدین کی جانب سے سجل علی کو انکے بولڈ لُک پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "کچھ اداکارائیں پہلے مہذب تھیں لیکن اب انہوں نے بولڈ لباس پہننا شروع کر دیا ہے اور سجل علی بھی ان میں سے ایک ہیں"۔
ایک اورسوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ "اب اداکارائیں بھی اس مہنگائی میں مالی معاملات کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں اور بھاری بل ادا کرنے کے لیے وہ یہ بولڈ فوٹو شوٹ کرانے پر راضی ہو گئی ہیں"۔