کومل عزیز کی ’جزیرے کی زندگی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Published On 24 September,2023 03:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز کی سیرو تفریح کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کومل عزیز نے ’جزیرے کی زندگی‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جھولا جھولتے، بلی کو کھانا کھلاتے اور سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کومل عزیز کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کومل عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔