بالی وڈ سے حال ہی میں 2 سے 3 فلموں کی پیشکش آچکی ہے، اداکار سعود

Published On 28 September,2023 01:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سعود نے کہا ہے کہ انہیں حال ہی میں بالی وڈ میں کام کرنے کیلئے 2 سے 3 فلموں کی پیشکش آچکی ہے۔

اہلیہ جویریہ کے ہمراہ اداکار سعود نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، دوران گفتگو میزبان نے اداکار سے مستقبل میں کی جانے والی فلموں سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں اداکار سعود کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اداکارعلی خان اور میں نے ’ ہم سب‘ نام سے فلم کی شوٹ مکمل کی ہے، اسی دوران ایک معروف بالی وڈ ڈائریکٹر نے مجھے اور علی خان کو فلم آفر کی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی مجھے بالی وڈ سے ایک سے دو فلموں کی پیشکش آ چکی ہے لیکن پاکستان سے اب تک کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی۔

اس پر اداکار کی اہلیہ جویریہ کا کہنا تھا پاکستان میں میں فلم نہ ملنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جو لوگ اس وقت فلموں پر پیسہ لگا رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ کسی اور کے بجائے ہم ہی فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں۔