کراچی: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کے بعد فاطمہ بھٹو نے صیہونی ریاست کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انڈیا، سری لنکا اور بھوٹان میں اسرائیلی سفیر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاک بھارت کرکٹ میچ میں انڈیا کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کامیاب نہ ہوسکا ورنہ وہ اپنی فتح کو حماس کے نام کردیتا۔
اسرائیل کے آفیشل پیج کا اشارہ قومی کرکٹر محمد رضوان کی طرف تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف جیت کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔
— fatima bhutto (@fbhutto) October 15, 2023
پاکستانی ادیب فاطمہ بھٹو نے اسرائیلی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’اگر 7 دن میں 724 بچوں کو قتل کرنے والی نسل کش ریاست کی طرف سے عوامی طور پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تو ہم آخر وقت تک کرکٹ میچوں میں ہارنے پر خوش ہیں‘۔