لاہور: (ویب ڈیسک) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی نے سب ہی کے دل دہلا دیے ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری سے شوبز شخصیات میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے دل برداشتہ ہوکر ایکس پر لکھا کہ ’ہم کس چیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کرتے ہیں؟ ہم کیا کرتے ہیں؟ کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا کر سکتی ہوں، اپنے پیاروں کو قریب رکھ کر اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتی ہوں، کوئی ہمیں بتاسکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔
— Ushna Shah (@ushnashah) October 17, 2023
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر خطے میں جاری صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے اس تنازع کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے غزہ کو امداد پہنچانے کی اجازت کی اپیل کی ہے۔
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) October 17, 2023
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ جنگ بند ہونی چاہیے، امداد کو غزہ تک پہنچانے کی اجازت دیں، کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟
گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ہیش ٹیگ free palestine کا استعمال کرتے ہوئے خود کو مظلوم ظاہر کرنے ولے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی فلسطینیوں کی جانوں کے اس ضیاع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں ٹویٹر (ایکس ) سے دور رہوں گی، میں ہسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء کو اس طرح نہیں دیکھنا چاہتی، ایک ہی وقت میں 500 لوگ مارے گئے۔
— Armeena (@ArmeenaRK) October 17, 2023
اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا سٹوری میں غزہ کی صورت حال کا موازنہ افغان جنگ سے کیا ہے۔