کنزہ ہاشمی کے ترکیہ میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

Published On 18 October,2023 03:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ترکیہ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ترکیہ سے چند تصاویر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھا۔

تصاویر میں اداکارہ نے سیاح رنگ کا ٹراؤزر اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر سے معلوم ہو رہا ہے کہ کنزہ کسی ہوٹل کی لابی میں موجود ہیں۔

ایک تصویر اداکارہ نے ہوٹل کے کمرے سے شیئر کی ہے جس میں وہ کافی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔