ملائکہ اروڑا کی سالگرہ پر ارجن کپور کا دلی جذبات کا اظہار

Published On 24 October,2023 12:34 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ادکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کر دیا۔

ملائکہ اروڑا نے گزشتہ روز اپنی 50 ویں سالگرہ بھارت سے باہر ایک پرتعیش مقام پر منائی اور اسکی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

ملائکہ اروڑا کی زندگی کے اس خاص دن کو مزید خاص بنانے کیلئے ارجن کپور نے ان کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کی اور اس کے ساتھ اپنے محبت سے بھرپور رشتے کی عکاسی کرتا ایک کیپشن بھی لکھا۔

ارجن کپور نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، یہ تصویر ہم ہیں، آپ میرے چہرے پر موجود مسکراہٹ، خوشی اور رونق کی وجہ ہیں اور میں زندگی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آجائیں‘۔

ارجن کی محبت کا جواب ملائکہ اروڑا نے بھی محبت سے دیا اور اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ’مجھے تم سے پیار ہے‘ لکھا۔