لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کا نام نہ لینے پر تنقید کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کھل کر فلسطین کی حمایت کردی۔
ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مصیبت میں گھرے تمام لوگوں کیلئے دعائیں، وہ لوگ جنہوں نے اپنے بچوں کو کھو دیا، اپنے پورے خاندان سے بچھڑ گئے، جن کے پاس گھر نہیں ہے، جو ہر ایک لمحے تکلیف میں ہیں اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اپنے اردگرد کے مصائب کے بارے میں لاعلم اور غلط معلومات رکھتے ہیں۔
ماہرہ کے اس پیغام پر ایک صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’ماہرہ اسرائیل کا نام نہیں لے سکتیں کہ کہیں انہیں ہالی وڈ سے کام کی پیشکش آنا بند نہ ہوجائے، مجبوریاں ہوتی ہیں۔
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 20, 2023
اس ٹوئٹ پر ماہرہ نے بھی صارف کو کرارا جواب دیا اور لکھا کہ میں صاف شفاف الفاظ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتی ہوں، اپنے وقت کو فلسطینیوں کیلئے دعا کرنے میں استعمال کریں۔