لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کے لیے 15 ملین کی امداد عطیہ کی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں آپ نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس سے قبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی تھی جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔