ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے سپر سٹار سلمان خان ایک ساتھ جلدنئی فلم میں جلوہ گر ہونے کا عندیہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے بجرنگی بھائی جان کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے کھل کربات کی ہے۔
کرن جوہر نے اپنی شہرہ آفاق فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی سکریننگ میں شرکت کی، فلم میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
دوران انٹرویو ہدایت کار سے سوال کیا گیا تو جواب میں کرن کا کہنا تھا کہ بھائی جان کے ساتھ ایک فلم کرنے جارہا ہوں، میں سلمان اور ان کے پورے خاندان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں۔