لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑ گئی، اداکارہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’شیڈوبین‘ کردیا گیا۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بہت خوب، میرا انسٹا اکاؤنٹ شیڈو بین کردیا گیا‘۔
ماہرہ نے اس کے باوجود فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کے پرچم کے کئی ایموجیز بنائے۔
واضح رہے کہ میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اس صارف کی پوسٹ اس کے فالوورز کی انسٹا گرام فیڈزکے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لسٹ میں بھی نہیں آتا۔