زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، پیار بے وقوفوں کا کام ہے: سحر خان

Published On 24 October,2023 01:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ مجھے زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، پیار بیوقوفوں کا کام ہے۔

نجی ٹی وی شو میں محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سحر کا کہنا تھا کہ آج کل پیار کے نام پر دھوکے ملتے ہیں، پیار بیوقوفوں کا کام ہے مجھے لگتا ہے میں سمجھدار ہو گئی ہوں اس لیے آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں رشتوں کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوں، میں دل ٹوٹنے سے بہت ڈرتی ہوں، جب آپ کسی شخص کو اپنا وقت دیتے ہو اور آخر میں دھوکا مل جائے تو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن دل ٹوٹنا ضروری بھی ہے۔

شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین میری شادی کے بارے میں بات نہیں کرتے، میری الگ طرح کی سوچ ہے، میرا فوکس فی الحال کام پر ہے، اس لیےشادی کا نہیں سوچا۔