حریم شاہ نے ورلڈ کپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

Published On 06 November,2023 05:41 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کردیا۔

بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر”لکھا ہوا تھا، حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے۔

حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔