لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹاؤن ڈویلپر اتحاد ٹاؤن فیز II کے زیراہتمام لاہور کے سب سے بڑے دو روزہ تفریحی کارنیول کا آغاز9 اور 10دسمبر2023ء بروز ہفتہ، اتوارصبح 11بجے سے رات 10 بجے تک اتحاد ٹاؤن فیز II میں کیا جا رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹاؤن ڈویلپر ادارے اتحاد ٹاؤن کی جانب سے رنگا رنگ اتحاد ٹاؤن کارنیول میں بچوں، بڑوں، بزرگوں اور خواتین کے لئے لامحدود تفریح کے متعدد پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کارنیول میں ملک کے معروف گلوکارعاصم اظہر، فلک شبیر، ینگ سٹنرز (Young Stunners)، عبدالحنان اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کریں گے، 9دسمبر کی صبح کار شو منعقد ہوگا جس میں سپورٹس کاریں، ونٹیج کاریں اور موٹر بائیکس ہوں گی۔
اس دو روزہ کارنیول میں فوڈ کورٹ جس میں معیاری برانڈز کے فوڈ سٹالز ہوں گے، اس کے علاوہ فائر ورکس، فائر شو، میجک شو، ہوں گے، کارنیول میں PET SHOW کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ شرکت کریں گے جبکہ اتحاد ٹاؤن فیز II کی جانب سے پلاٹس خریداروں کے لیے دلچسپ سرپرائزز کا بھی انتظام ہو گا۔
اتحاد ٹاؤن کےمینجنگ ڈائریکٹراینڈ مین اسپانسراتحاد ٹاؤن فیز II چوہدری محمد منیر، گروپ ڈائریکٹرز اینڈ اسپانسرز راحیل منیر، سہیل منیر، فیصل منیر، اسپانسر اتحاد ٹاؤن فیز II فیصل کھوکھر، نبیل کھوکھراور چیف آپریٹنگ آفیسر اتحاد ٹاؤن شیخ شجاع اللہ خان بھی شرکت کریں گے۔
اس رنگا رنگ کارنیول کو سجانے کے لئے کشمیر بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل کی خصوصی معاونت شامل ہے جبکہ کارنیول کے ہاسپٹیلٹی پارٹنر فیلیٹیز ہوٹل اورایکسکلو سیو ایونٹ مینجمنٹ پارٹنر بلیک ڈائمنڈ میڈیا سروسز شامل ہیں۔