ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر حکمرانی کررہی ہے اور اب اس نے سنی دیول کی ’غدر2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔
مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی۔