ایمن سلیم 'چپکے چپکے' رشتہ ازدواج میں منسلک

Published On 23 December,2023 11:39 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ "چپکے چپکے" سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ایمن سلیم نے کامران ملک سے گزشتہ روز نکاح کیا اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں "الحمد اللہ" لکھا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی اطلاع دیئے جانے پر مداح اور ساتھی فنکار ان کو مبارکباد دے رہے ہیں، واضح رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم ملک کی صاحبزادی ہیں۔