کیفی خلیل کے 'جرمانہ' نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Published On 13 January,2024 12:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کہانی سنو سے عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار کیفی خلیل کا نیا سولو گانا "جرمانہ" نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کیفی خلیل نے ایک پوسٹ جاری کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو "جرمانہ" کی ریلیز کی اطلاع دی۔

کہانی سنو فیم گلوکار کیفی خلیل کی سولو میوزک ویڈیو "جرمانہ" 2 منٹ 53 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس نے یوٹیوب پر ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل کرلیے ہیں جبکہ تعداد میں ہر گزرتے لمحے اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سولو میوزک ویڈیو جرمانہ کو تحریرسے لے کر کمپوزنگ اور پروڈکشن تک گلوکار کیفی خلیل نے خود کی ہے جبکہ اس ویڈیو نے ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تبصرہ کرتے صارفین کا کیفی خلیل کے نئے شاہکار کے گن گاتے ہوئے کہنا ہے کہ کوئی شو آف، کوئی فحاشی، کوئی عریانیت، کوئی شرمناک رقص، کوئی مختصر لباس والی لڑکی، کوئی لگژری کاریں، کچھ بھی نہیں،اس ویڈیو میں بس خالص ٹیلنٹ شامل ہے۔

ساتھ ہی کئی صارفین نے کمنٹ سیکشن میں کیفی خلیل سے اپنی بے لوث محبت کے ساتھ انکے کام کو سراہتے ہوئے تعریفوں کے پھول نچھاور کر دیئے۔