لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلال عباس اور سارہ خان کا نیا ڈراما’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا، کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ مضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے۔
’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کے مرکزی کردار فخر اور کاشف ہوں گے جنہیں بالترتیب بلال عباس اور رضا طالش نےادا کیا ہے جبکہ سارہ خان ڈرامے میں گل بانوکے کردار میں نظر آئیں گی۔بلال عباس اور سارہ خان کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کا پریمیئر فروری 2024 میں بھارتی چینل ’زندگی‘ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا چینل ’زندگی‘ پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، اس ٹی وی چینل پر کئی پاکستانی ڈرامے نشر کیے جا چکے ہیں جنہیں بھارتی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔