گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کواکلوتی بیٹی کا دیدار کرا دیا

Published On 24 March,2024 01:58 pm

لاہور:(ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کواکلوتی بیٹی حلیمہ کا دیدار کرا دیا۔

معروف گلو کار نے عاطف اسلم نے فوٹو  انسٹاگرام پر ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں اُنہیں بیٹی کو گود میں اُٹھائے اس کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کی بیٹی صوفے پر بال سے کھیلتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بابا نے اپنی شہزادی کا جوتا جیب میں رکھا جب حلیمہ کو چاہیے ہو بتا دینا۔
عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں اپنی ننھی شہزادی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پہلی سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔

گلوکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی بیٹی کی یہ تصاویر سرحد پار بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

عاطف اسلم کے بھارتی مداحوں کا خیال ہے کہ ان کی ننھی شہزادی حلیمہ بھارتی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا سے غیر معمولی مشابہت رکھتی ہیں۔

یاد رہے عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش گزشتہ سال پہلے روزے کو ہوئی تھی۔