دوست نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت کی زندگی کا اہم راز کھول دیا

Published On 09 April,2024 09:44 pm

نئی دہلی :(ویب ڈسیک ) معروف بھارتی گلوکار، گیت نگار، اداکار، فلم پروڈیوسر اور ٹیلیویژن پرسنالٹی دلجیت دوسانجھ کےدوست نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بیٹے کے باپ بھی ہیں۔

فلم امر سنگھ چمکیلا میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 40 سالہ دلجیت نے مقامی اور عالمی میڈیا میں آج تک کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی بھی پہلو پر گفتگو نہیں کی، لیکن ان کے دوست نے ان کے شادی شدہ ہونے کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

دلجیت نے اس پر اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ ان کے اس دوست کا نام تو معلوم نہ ہوسکا تاہم بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجابی گلوکار (دلجیت دوسانجھ) کی اہلیہ بھارتی نژاد امریکی شہری ہیں اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ امریکا میں رہتے ہیں۔

دریں اثنا یہ بھی معلوم ہے کہ دلجیت کے والدین بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں رہتے ہیں۔