نیویارک :(ویب ڈیسک ) ہالی وڈ کی پاپ سپر سٹار ریحانہ کو آج کل اپنی ایک بے باک حرکت پر شدید مذمت کا سامنا ہے، ریحانہ کو اُس کے ایک حالیہ فوٹو شُوٹ نے شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
انٹرویو میگرین کے لیے ریحانہ نے ایک بولڈ فوٹو سیشن کروایا ہے، یہ بات زیادہ حیرت انگیز ہے نہ قابلِ مذمت، لوگوں کے جذبات اِس بات پر بھڑکے ہیں، یہ فوٹو شُوٹ عیسائی راہبہ کے لباس میں کروایا گیا ہے، ریحانہ نے راہبہ (nun) کے لباس میں انتہائی قابلِ اعتراض پوز دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک خاتون نے لکھا کہ میں اگرچہ مسلم ہوں مگر یہ بات برداشت نہیں کی جاسکتی کہ کسی مذہب کے مخصوص لباس کی یوں تذلیل کی جائے، بیشتر تبصروں میں کہا گیا ہے کہ جسے جو کرنا ہے کرے مگر مذہب سے کِھلواڑ نہ کرے۔
یاد رہےریحانہ کا اپنے فوٹو شُوٹس کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے کا ٹریک ریکارڈ ہے، 2021 میں اُس نے ایک فوٹو شُوٹ میں ہندوؤں کے ایک مرکزی دیوتا گنیش کی شباہت اختیار کی تھی جبکہ اُس سے ایک سال قبل اُس نے اسلامی متن والا لباس پہنا تھا جس پر دنیا بھر میں شدید ردِعمل ظاہر کیا گیا تھا۔