لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے سب کو انفالو کردیا۔
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز یہاں شیئر کرتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔
اسی کے ساتھ انہوں نے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے انفالو بھی کردیا ہے جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں۔