سعودی میں پہلا سوئمنگ فیشن شو، سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر چلا دیئے

Published On 19 May,2024 11:44 am

ریاض :(ویب ڈیسک ) سعودی عرب یوں تو ویژن 2030 کے باعث سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں اپنی روایات اور ثقافت میں بھی ردوبدل کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے سوئمنگ وئیر فیشن شو کا آغاز ہوا ہے، جہاں مختلف ممالک سے آئی ماڈلز سمیت فیشن کی دنیا کے ناموں نے مختلف ڈیزائنز پیش کیے ہیں۔

دو روز قبل سعودی عرب کے ویسٹرن کوسٹ پر واقع سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں منعقد ہوا، ریڈ سی فیشن ویک سعودی عرب کے ویژن 2030کا حصہ ہے۔

سعودی عرب کے اس فیشن ویک میں مراکش سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ قنزل کے تیار کردہ ون پیس سوئمنگ سوٹس کو پیش کیا گیا تھا، جہاں خواتین ماڈلز کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا صارفین اس فیشن شوپر سخت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ قدامت پسند ملک میں ایسے شو کا انعقاد مملکت کو کہاں لے جارہا ہے۔