لاہور:(ویب ڈیسک) معروف گلوکاروں ملکو اور سارا الطاف کولندن جانے سے روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکاروں ملکو اور سارا الطاف کو نام پی این آئی لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے، دونوں گلوکار شوز کے لیے لندن جارہے تھے۔
گلوکار ملکو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالا جائے، لندن میں شوز نہ کرنے سے انہیں اور ان کے پروموٹرز کو بہت نقصان ہوگا۔
گلوکار ملکو کا مزیدکہنا تھا کہ میرا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا ہے،آرٹسٹ ہمیشہ سانجھا ہوتا ہے سب کے لیے گانے گائے ہیں، پوری دنیا کے شائقین مجھے سننا چاہتے ہیں، جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے تو پوری دنیا میں کیا میسج جائے گا، میں نے بیرون ملک جا کر پیسہ پاکستان لے کر ہی آنا تھا جس کی وجہ سے کتنے لوگوں کے گھروں کے چولہے جلنے تھے۔
واضح رہے کہ ملکو اور سارا الطاف نے ایک سیاسی تنظیم کے حوالے سے متعدد گانے گائے جو بے حد مقبول ہوئے۔