عید قرباں: شاہ رخ اور سلمان خان سے ملنے سیکڑوں مداح اُمڈ آئے

Published On 18 June,2024 09:12 am

لاہور: (ویب ڈیسک) عید قرباں پر بالی ووڈ سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملنے کیلئے سیکڑوں مداح امڈ آئے۔

بالی ووڈ سٹارز شاہ رخ اور سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ لہرا کر چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں خانز کو سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے منت کے باہر بالکونی سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

سلمان خان نے بھی گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔