اقرا عزیز کو شوہر کے ہمراہ ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

Published On 11 July,2024 06:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کو شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ اقرا عزیز ان دنوں شوہر یاسر حسین کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ سیر و تفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اقرا اور یاسر حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اٹلی کے شہر روم کے سیاحتی مقام پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں اقرا عزیز نے بولڈ لباس زیب تن کررکھا ہے اور شو ہر کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ڈانس کرتے نظر آرہی ہیں۔

دونوں کی سیر و تفریح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور بولڈ لباس زیب تن کرنے پر مداح انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔