لاہور:(ویب ڈیسک) سٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار مجاہد رانا کو سپرد خاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
60 سالہ مجاہد رانا میو ہسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے، مرحوم کا نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مجاہد رانا نے ہزاروں سٹیج ڈراموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔