اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

Published On 28 July,2024 12:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنی نومولود بیٹی کے ننھے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی جس میں صنم جنگ کا ہاتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اپنی فیملی میں ایک نئے اضافے کا آپ سے تعارف کرا رہی ہوں، الحمدللہ! میری ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ہم نے 22 جولائی کی شب ایک بجکر 52 منٹ پر اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہا۔

صنم جنگ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ میری بڑی بیٹی الایا نے اپنی بہن کا نام ‘علائزا’ رکھا ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے ہسپتال ’ویمنز ہاسپٹل آف ٹیکساس‘ میں ہوئی۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے صنم جنگ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے سال 2016 میں پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے شادی کی تھی۔