ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران دو سعودی فلموں نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی تین فلموں کی فہرست میں اپنا مقام بنایا۔
شہزادہ بدر بن فرحان نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہاکہ سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کی مارکیٹ نے بہت ترقی کی ہے، فلم کی باکس آفس پر تقریباً 8.5 ملین ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں جس کی پہلی ششماہی میں آمدنی 421.8 ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی فلم اتھارٹی نے اعلان کیا کہ سعودی باکس آفس پر ٹکٹوں کی فروخت دو لاکھ 28 ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے، جس کی مالیت 10.9 ملین ریال ہے، کیونکہ فلم ’ایکس مرآتی‘ مسلسل دوسرے ہفتے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں سعودی سینماؤں میں چھائی رہی اس نے 31.3 ہزار ٹکٹوں کے مقابلے میں 1.6 ملین ریال حاصل کئے۔