ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) ابو ظہبی میں ہونے والی شاندار آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں رنبیر کپور کی فلم ’اینمل‘ نے میدان مار لیا۔
شاندار آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں بھارتی فلمی صنعت کی چند بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں رنبیر کپور کی فلم "اینمل" نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور چھ بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے بالترتیب "جوان" اور "مسز چیٹرجی ورسز ناروی" کے لیے بہترین اداکار اور اداکارہ کے اعزازات حاصل کیے۔
ہدایت کاری میں ودھو ونود چوپڑا کو "12th فیل" کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔
خصوصی ایوارڈز میں ہیمامالنی کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات پر آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ان انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ عالیہ اگنی ہوتری کو سال کی بہترین نووارد اداکارہ کا اعزاز ملا۔
تقریب میں فلمی ستاروں کی یادگار پرفارمنسز بھی دیکھنے کو ملیں جن میں شاہد کپور، وکی کوشل اور کرتی سینن نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا۔