حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی

Published On 29 September,2024 03:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جوڑے نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد بارے مداحوں کو آگاہ کیا۔

حبا بخاری نے اپنے فینز سے کہا کہ "میں ہمیشہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتی ہوں، میرے پرستار میرے لیے بہت قیمتی ہیں، ہاں میں حاملہ ہوں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں"۔

حمل کی خبروں کو چھپانے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ " میں شوٹنگز میں مصروف تھی، مجھے اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا تھا، حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر میں رہتے تھے، اب آپ کو حمل کے دنوں میں کام کرنا چاہیے، اگر آپ اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں"۔

حبا نے مزید کہا کہ "ہم نے یہ خبر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی سب کے سامنے آچکی ہے اور آپ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں، خبر سامنے آنے کے بعد جس طرح مداحوں اور سب نے ہمارا ساتھ دیا اس پر میں خوش ہوں"۔