لاہور: (دنیا نیوز) سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔
اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، نازش جہانگیر کے خلاف اداکار اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا۔
اداکارہ کے خلاف درج مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی، اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔