کبریٰ خان کی باربی لک نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

Published On 30 September,2024 05:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی باربی لک نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نجی ٹی وی کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ شو میں شریک ہوئیں جہاں ان کی دلکش لک نے سب کی توجہ سمیٹ لی، تقریب میں پاکستان کے شوبز ستاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس رات کو یادگار بنا دیا۔

کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایونٹ میں لی گئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے ہلکا گلابی گاؤن زیب تن کررکھا تھا جس کی باڈی پر بنا دلکش کام اور اس کی ٹشو کی سٹائلش آستین جوڑے کو مزید حسین بنا رہی تھی۔

تصاویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں اداکارہ کی لک نے فیشن کی دنیا میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کبریٰ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔