رشمیکا مندانا انڈیا کی قومی سفیر برائے سائبر سیفٹی مقرر

Published On 16 October,2024 01:40 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) رشمیکا مندانا کو انڈیا کی قومی سفیر برائے سائبر سیفٹی مقرر کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سائبر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا کو وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) نے قومی سفیر برائے سائبر سیفٹی مقرر کیا ہے۔

اداکارہ اب ملک بھر میں سائبر آگاہی مہمات کی قیادت کریں گی جن کا مقصد عوام کو مختلف آن لائن دھوکہ دہی، ڈیپ فیک ویڈیوز، سائبر بُلیئنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی جعلی مواد سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی نئی ذمہ داری کے بارے میں کہا کہ سائبر جرائم ایک سنگین اور وسیع خطرہ ہیں جو افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں، میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے اور اس لئے میں ان مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔