عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کٹ نمائش کی اجازت مل گئی

Published On 11 October,2024 01:22 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کٹ کئے نمائش کی اجازت مل گئی۔

بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے، ’’جگرا‘‘ اور ’’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘‘آج سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی، دونوں فلموں کو سنسر بورڈ کی منظوری مل چکی ہے اور ان میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

عالیہ بھٹ اور ویدنگ رائنا کی فلم ’’جگرا‘‘ کو سنسر بورڈ نے 3 اکتوبر کو U/A سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظور کیا، فلم میں کچھ پرتشدد اور پریشان کن مناظر شامل ہیں لیکن سنسر بورڈ نے کسی بھی سین یا شاٹ کو کاٹنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے اندر صرف دو مناظر میں منشیات کے استعمال سے متعلق اینٹی ڈرگ پیغام شامل کرنے کا حکم دیا گیا، فلم کی کل لمبائی 155 منٹ ہے، یعنی 2 گھنٹے 35 منٹ ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے