اینیمل پر غیر مہذبانہ تبصروں پر کئی روز تک روتی رہی تھی: ترپتی دیمری

Published On 10 October,2024 09:34 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دیمری نے کہا ہے کہ ان کی فلم اینیمل کے حوالے سے انہیں غیر مہذبانہ اور جارحانہ تبصرے موصول ہوئے جس پر وہ رو پڑی تھیں۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ایسا منفی رویہ کیوں اختیار کیا جا رہا ہے؟ فلم اینیمل سے قبل کبھی اس قسم کی تنقید نہیں ہوئی لیکن اس فلم کے بعد ایسا بہت زیادہ ہوا، تاہم اس کے باوجود میں خوش ہوں کہ مجھے اتنے اہم لوگوں کے ساتھ کام کا موقع ملا۔

ترپتی دیمری نے کہا کہ وہ فلم پر منفی تنقید اور غیر مہذبانہ رویے پر کئی روز تک روتی رہیں، یہ ان کے کیریئر میں پہلی بار ہوا ہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے