بی ایس سی کی ڈگری لینے تک معلوم نہ تھا بی ایس سی کا مطلب کیا ہے: امیتابھ بچن کا انکشاف

Published On 02 October,2024 05:17 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایس سی کی ڈگری لینے تک ان کو یہ علم نہیں تھا کہ بی ایس سی کا مطلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رئیلٹی ٹی وی شو میں انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ایک بینکر سے ریاضی کا ایک سوال پوچھا، اس دوران امیتابھ بچن نے اپنے کالج کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بی ایس سی کر لینے تک انہیں یہ علم نہیں تھا کہ بی ایس سی کس کا مخفف ہے، انہوں نے بتایا کہ ریاضی ان کے لئے ایک مشکل مضمون تھا۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ یہ سن کر کہ سائنس کا سکوپ زیادہ ہے انہوں نے بی ایس سی میں داخلہ لیا لیکن پہلی مرتبہ فیل ہو گئے اور دوبارہ بڑی محنت سے تیاری کر کے امتحان دیا تو ان کے 42 فیصد نمبر آئے، انہو ں نے کہا کہ دوران تعلیم انہیں سائنس کی کبھی سمجھ نہیں آئی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے