تعلقات میں فاصلہ دل کو اور قریب لاتا ہے: اننیا پانڈے

Published On 01 January,2025 11:24 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نے تعلقات میں کچھ فاصلے پر کہا ہے کہ فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے۔

اداکارہ اننیا پانڈے سے حال ہی میں انٹرویو کے دوران لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی تو اس کے جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کبھی کبھار تھوڑی جگہ ہونا صحت مند ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے 45 دن تک نہ ملنا کافی ہے، یہ زیادہ برا نہیں ہے، دو مہینے ٹھیک ہیں، درحقیقت فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے۔

اداکارہ اننیا پانڈے کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ وہ ایک بہتر پارٹنر بن گئی ہیں، وقت کے ساتھ میں اپنے آپ میں زیادہ پراعتماد ہو گئی ہوں اور اس کا براہ راست اثر میرے تعلقات پر پڑا ہے۔